Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعلیٰ کے پی کے تقرر کے معاملےپر پیشرفت، وزیراعلیٰ کیلئے 2ناموں پر اتفاق

پشاور: نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے تقرر کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور سابقہ گورنر شاہ فرمان کے درمیان قائم مقام وزیر اعلیٰ پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

مشاورت میں محمود خان اور شاہ فرمان نے قائم مقام وزیر اعلیٰ کے لیے دو ناموں پر اتفاق کیا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد نام گورنر کو بھجوائے جائیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر، محمود خان کی اپوزیشن لیڈر کو دعوت

دوسری جانب شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری پر مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر کو دعوت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے اکرم درانی کو ملاقات کے لیے سی ایم ہاؤس بلایا ہے، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر آئین اور قانون کے تحت نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ کے پی کا تقرر، محمود خان کا اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے 6 ناموں پر غور کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے معاملے پر وزیراعلیٰ محمود خان نے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے بھی وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس میں نہ بیٹھنے کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل سے متعلق وزیراعلیٰ کی سمری گورنر کو موصول

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے اکرم درانی سے رابطہ نہیں کریں گے، اکرم درانی نے بطور اپوزیشن لیڈر کوئی کردار ادا نہیں کیا تھا، اس لئے وزیراعلیٰ انہیں خط نہیں لکھیں گے۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا تھا کہ آج اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں کو حتمی شکل دیں گے، نگراں وزیراعلیٰ کے لئے ہم اپنے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version