سپریم کورٹ نے قومی اقلیتی کلچرل پرفارمنس ایوارڈ کی بندش پر چیف سیکرٹریز کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قومی اقلیتی کلچرل پرفارمنس ایوارڈ کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار سیموئل پیارے نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قومی اقلیتی کلچرل ایوارڈ کا سلسلہ 2012 سے بند کردیا گیا ہے۔
سیموئل پیارے نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت کا موقف ہے ایوارڈز کا معاملہ صوبوں کو چلا گیا ہے اور صوبوں کی جانب سے اقیلیتی برادری کو کلچرل ایوارڈ پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔
سپریم کورٹ نے قومی اقلیتی کلچرل پرفارمنس ایوارڈ کی بندش پر چیف سیکرٹریز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے صوبوں سے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے قومی اقلیتی کلچرل پرفارمنس ایوارڈ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
