Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوگرا نے ایل پی جی متعین کردہ قیمت سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف نوٹس لے لیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں ایل پی جی زیادہ قیمتوں پر فروخت ہونے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے صارفین کو ایل پی جی کی متعین کردہ قیمت سے زائد قیمت پر فروخت  کرنے کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان اوگرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں تعینات رہیں گی، اوگرا نے انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کر دیا ہے۔

اوگرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کرنے کا مقصد متعین کردہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فروخت کو یقینی بنانا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ اوگرا نے پلاسٹک شاپرز میں گیس فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف نوٹس لے لیا

متعلقہ خبریں

Exit mobile version