Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر پنجاب کو خط

پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے اسپیکر محمد سبطین خان نے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر محمد سبطین خان کا خط میں کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 112 (1) کے تحت وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس پر پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئین کے آرٹیکل 105 (3) اور 224 اور  224 (A) کے تحت آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھی۔

گورنر کو خط لکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے مذکورہ بالا آرٹیکل کے تحت آپ 90 دن میں پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں، اسمبلی کی تحلیل کے سات روز گزرنے کے باوجود آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی۔

ضرور پڑھیں؛ ہماری ٹیم نے امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، سبطین خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کریں۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب کو بھیجے گئے خط کی ایک کاپی ملٹری سیکرٹری برائے صدر مملکت کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version