Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی زرداری کا فرنٹ مین ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ محسن نقوی زرداری کا فرنٹ مین ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی کی تعیناتی کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کیا جائے

عمران خان نے اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کی تعیناتی کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کیا جائے، محسن نقوی کی نگران وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے تعیناتی کے خلاف کل بھرپور احتجاج کیا جائے۔

  اس تعیناتی نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری کا پول کھول دیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی زرداری کا فرنٹ مین ہے، ان کی تعیناتی نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری کا پول کھول دیا ہے، پلی بارگنگ کرنے والے کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ تعینات کیا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کیلئے کل بڑی تعداد میں کارکن اکٹھا کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

ضرور پڑھیں؛ الیکشن کمیشن ہرطرح سے پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ دے رہا ہے،عمران خان

متعلقہ خبریں

Exit mobile version