Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو نے جیالا میئر کراچی منتخب کرانے کا ٹاسک سعید غنی کے حوالے کردیا

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے جیالا میئر کراچی منتخب کرانے کا ٹاسک سعید غنی کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں زبردست کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کو جیالا میئر کراچی منتخب کرانے کا ٹاسک حوالے کردیا ہے۔

بلاول بھٹو نے ہدایت دی ہے کہ پی پی کے زیادہ چیئرمین ہیں اور  نشستیں بھی زیادہ ہیں اس لئے میئر کراچی جیالا ہونا چاہیئے۔

 ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پی پی سینیئر رہنما نجمی عالم کے کندھوں پر ہاتھ رکھ پرجوش انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نجمی عالم کو شاباش دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نجمی عالم تم نے پی ٹی آئی کے میئر کے امیدوار کو ہرایا اس لئے مجھے دگنی خوشی آپکی جیت پر ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version