وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس دن گیارہ بجے ہو گا۔
اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ہونے والے اجلاس میں وزارت اطلاعات توانائی کی بچت سے متعلق میڈیا مہم پر بریفنگ دے گی، وفاقی کابینہ میں توشہ خانہ سے متعلق پالیسی پر بین الوزارتی رپورٹ پیش کی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 اور 11 جنوری کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 6 جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی۔
اجلاس میوفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا
ں آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط سے متعلق اقدامات کی منظوری کے امکان کے ساتھ کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔
