Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقوام عالم کی بحری افواج میں پاک بحریہ کو نمایاں مقام حاصل ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اقوام عالم کی بحری افواج میں پاک بحریہ کو نمایاں مقام حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ایم امجد خان نیازی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔

دوران ملاقات پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت ،قومی دفاع میں اس کی اہمیت ،ملک کی سمندری حدود کی نگہبانی میں پاک بحریہ کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک بحریہ کو نمایاں مقام حاصل ہے، ان  کی پروفیشنل مہارت کسی سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمندی حدود کی نگہبانی کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی پاک بحریہ نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version