Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کا آج اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آج شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں آج شام 4 بجے میڈیا ٹاک کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں اب اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے، فواد چوہدری کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ ملک بنانا ری پبلک بننے جارہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہی نہیں ہے۔

تحریک انصاف کا حکومت کی انتقامی کارروائی پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کی انتقامی کارروائی پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کی گرفتاری پر تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرتے ہوئے شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں مختلف شفٹ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں گے، پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف ٹاؤن کے ورکرز زمان پارک کے باہر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اور ایک دن میں ایک ٹاؤن کے ورکرز صبح شام دو شفٹ میں زمان پارک کے باہر پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی گرفتاری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

دوسرے مرحلے میں دیگر اضلاع کے کارکن بھی زمان پارک میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے، شیخوپورہ گوجرانولہ ننکانہ صاحب قصور اوکاڑہ اور گجرات کے کارکنوں مختلف شفٹوں میں زمان پارک کے باہر ڈیوٹی دیں گے جبکہ اس حوالے سے  سینئر قیادت نے تمام ٹاؤن اور ضلعی صدور کو ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ بائیس کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے جس کی وجہ سے امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کر سکتی ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور

متعلقہ خبریں

Exit mobile version