سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں خوراک، زراعت، توانائی، گورننس اور صحت کے منصوبے منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلٰیٰ تعلیمی کمیشن، آبادی و سماجی منصوبہ بندی کے منصوبے منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
اجلاس میں فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کے منصوبے بھی منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
کل ہونے والے اجلاس میں صوبوں کے صحت، لائیو اسٹاک اور ڈیری فارمنگ کے منصوبوں کی منظوری کا امکان ہے۔
