سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ شانہ بشانہ چلنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی جوکچھ کر رہے ہیں وہ انکا کام نہیں ہے وہ صرف فری اینڈ فیئرالیکشن کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت گورنر پنجاب الیکشن شیڈول کا اعلان کرے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی جوکچھ کر رہےہیں وہ انکاکام نہیں وہ صرف فری اینڈ فیئرالیکشن کروائیں۔آئین پاکستان کےتحت گورنر پنجاب الیکشن شیڈول کا اعلان کرے،محسن نقوی کی دوڈھائی ماہ کی نوکری ہے اس کے بعد گھر ہی واپس آنا ہے، الیکشن شیڈول آ گیا تو پھر کسی نے اس کو منہ بھی نہیں لگانا
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 26, 2023
ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی دوڈھائی ماہ کی نوکری ہے اس کے بعد گھر ہی واپس آنا ہے اور جب الیکشن شیڈول آگیا تو پھر کسی نے اس کو منہ بھی نہیں لگانا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ شانہ بشانہ چلنا ہے۔
ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ شانہ بشانہ چلنا ہے اللہ کا عمران خان پر خاص کرم ہے لوگ کہتے ہیں کہ یہ کام غلط ہے لیکن وہی کام عمران خان کیلئے اچھا ہو جاتا ہے
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 26, 2023
انہوں نے کہا کہ اللہ کا عمران خان پر خاص کرم ہے لوگ کہتے ہیں کہ یہ کام غلط ہے لیکن وہی کام عمران خان کیلئے اچھا ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تقریر کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے متعلق جو گفتگو ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں۔
آج تقریر کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے متعلق جو گفتگو ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں. فواد چودھری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں. میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 26, 2023
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ فواد چودھری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ اللہ کے بعد عمران خان کا دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرتے ہیں، جنہوں نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے منتخب کیا۔
اللہ کے بعد عمران خان کا دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرتے ہیں جنہوں نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے منتخب کیا۔اگر اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر تی تو آج مسلم لیگ ن کے کپڑے بھی یہاں نظر نہ آتے.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 26, 2023
انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرتی تو آج مسلم لیگ ن کے کپڑے بھی یہاں نظر نہ آتے۔
ان کا کہنا تھا کہ چودھری ظہور الٰہی کے زمانے سے لیکر آج تک ہم نے اس طرح کے سیاسی حالات بہت دیکھے ہیں لیکن ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔
چودھری ظہور الٰہی کے زمانے سے لیکر آج تک ہم نے اس طرح کے سیاسی حالات بہت دیکھے ہیں لیکن ہم گھبرانے والے نہیں۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 26, 2023
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ والے جب ہم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ شکر ہے آپ کی حکومت ختم ہوئی ورنہ آپ تو ہم کو لے دے بیٹھے تھے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ راسخ الٰہی نے خاتم النبیینﷺ یونیورسٹی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ن لیگ والے جب ہم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ شکر ہے کہ آپ کی حکومت ختم ہوئی ورنہ آپ تو ہم کو لے دے بیٹھے تھے.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 26, 2023
انہوں نے کہا کہ عمران خان نےھ بھی تحفظ ختم نبوتﷺ کے حوالے سے بہت کام کیا ہے۔
راسخ الٰہی نے خاتم النبیینﷺ یونیورسٹی بنانے میں اہم کردار ادا کیا، عمران خان بھی تحفظ ختم نبوتﷺ کے حوالے سے بہت کام کیا ہے۔ پہلی سے پانچویں کلاس تک ناظرہ اور چھٹی سے دسویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم دی جا رہی ہے۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 26, 2023
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ پہلی سے پانچویں کلاس تک ناظرہ اور چھٹی سے دسویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم دی جا رہی ہے۔
