Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی موجودگی میں 13 پارٹیاں الیکشن لڑنے کیلئے تیار نہیں، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی موجودگی میں 13 پارٹیاں الیکشن لڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو جیل بھیجنے، نااہل کرنے اور جان سے ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 باتیں طے کر لی گئی ہیں کہ صوبے کے الیکشن مرکز کے ساتھ ہونگے اور مائنس عمران کروانے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام کھٹائی میں ہے جبکہ زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 3 ارب رہ گئے ہیں جبکہ ڈالر 260 کا ہوگیا ہے اور حکومت حواس بحتہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 13 جماعتوں کی پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے، شیخ رشید

متعلقہ خبریں

Exit mobile version