سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خیرپختونخوا کو ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا گڑھ بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے پی ایم ایل کیو خیبر پختونخوا کے صدر محبوب اللہ جان نے ملاقات کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری سے بلال خان شیرپاؤ نے بھی ملاقات کی۔
آصف علی زرداری نے محبوب اللہ جان، بلال خان شیرپاؤ کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خیرپختونخوا کو ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا گڑھ بنایا جائے گا۔
