Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز آج لاہور پہنچیں گی، استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں

 پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج لاہور پہنچیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ محترمہ مریم نواز آج سہہ پہر 3 بجے لاہور پہنچیں گی۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز وطن واپس آکر پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کریں گی ملک بھر میں ورکرز اور عوام سے رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی راہنما، کارکنان اور عوام مریم نواز کا بہت جزبے اور خوشی سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی وطن واپسی، (ن) لیگ کو پہلا بڑا دھچکا

استقبال کی تیاریاں

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے استقبال کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

ان کے استقبال کے لئے لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں استقبالیہ کیمپ لگایا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ کے رستوں پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے ۔

اسکے علاوہ مریم نواز کے لئے کنٹینر بھی تیار کر لیا گیا ہے جہاں سے کارکنوں سے خطاب کریں گی۔

ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں اور استقبالیہ سے باہر واک تھرو گیٹس نصب کر دئے گئے ۔

کارکنان واک تھرو گیٹس سے گذر کر ہی استقبالیہ کی طرف جا سکیں گے۔

فلائٹ کی تفصیلات

خیال رہے کہ مریم نواز آج دبئی سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گی جس کے لئے انہوں نے پی آئی اے پرواز کی ٹکٹ بک کروا لی ہے۔

مریم نواز پی آئی اے کی پرواز 264 کے ذریعے ابوظہبی سے لاہور ایئرپورٹ پر تین بجے پہنچے گی۔

مریم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز 264 ذریعے ابو ظہبی سے روانہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز تقریبا ساڑھے 3 ماہ کے بعد وطن واپس پہنچ رہی ہیں، مریم نواز 6 اکتوبر 2022 کو لندن روانہ ہوئیں تھیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version