Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس چور مچائے شور کی طرح تھی،خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنی حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس چور مچائے شور کی طرح تھی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس چور مچائے شور کی طرح تھی اور یہ پاکستان کیلئے کینسر بن چکے ہیں کیونکہ مہنگائی سے لوگوں کی کمر ٹوٹ رہی ہے لیکن ریلیف صرف ان کو مل رہا ہے، اب ڈالر مہنگا ہوتے ہی پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھانے کی تجویز دے دی گئی ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ اس نالائق حکومت نے معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version