این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے18 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں تاہم کورونا کے باعث کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا سے متاثر 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے تاہم کورونا کاے باعث کوئی ہلاکت ہیں ہوئی ہے ۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 675 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.39 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ کتنا خطرناک ہے؟
کرونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنا مکمن نہیں، ماہرِ وبائی امراض
رپورٹ کے مطابق امریکی ماہر وبائی امراض انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کا اس وائرس کو ختم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، کیوں کہ یہ تیزی سے پھیلتا ہے اور اس میں نیاویرینٹ بننے کی صلاحیت ہے۔ماہرینِ صحت کے مطابق مزید کہا کہ کورونا وائرس میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ملک ممکنہ طور پر ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔
