Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سی وی یو پر چوتھی کمشنر کراچی میرا تھن کا انعقاد

چوتھی کمشنر کراچی میراتھون آج نشانِ پاکستان سی ویو پر منعقد کی گئ جس کا مقصد شہر میں امن اور اسپورٹس کو فروغ دینا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق میراتھن کا افتتاح ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اڈوھو نے نشان حیدر پارک میں کیا۔

میراتھن کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی تھی اور اس میراتھن کی مختلف کیٹیگریز میں چالیس ہزار شہریوں نے رجسٹریشن کروائی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کری۔

ذرائع نے بتایا کہ نشانِ پاکستان سی وی یو کلفٹن سے شروع ہونے والی اس میراتھن میں جو لوگ شرکت کے لئے رجسٹریشن نہیں کراسکے تھے انھیں آج صبح 7 بجے سے لے کر9 بجکر45 منٹ تک آن اسپاٹ رجسٹریشن کروانے کی سہولت دی گئی تھی۔

میراتھن ریس کے فاتح

 ذرائع کے رپورٹ کے مطابق یوں تو میراتھن ریس میں ہر کسی نے دوڑ لگائی لیکن مردوں کی 7.5 کلومیٹر کیٹیگری میں فیصل آباد کے وقاص طلحہ فاتح رہےجس میں وقاص نے مقررہ فاصلہ 24 منٹ میں مکمل کیا جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں 34 منٹ کے ساتھ ممتاز نعمت فاتح قرار پائیں  جبکہ بارہ کلومیٹر کی میراتھون میں خواتین کی کیٹگری میں نادیہ خان کامیاب رہیں۔

سی ویو پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہے،کمشنر کراچی

 کمشنر کراچی نے بتایا کہ اس میراتھن میں غیر ملکی سفارتکار اور معززین شہر کے ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی شرکت کو مدِنظر رکھتے ہوئے سی ویو پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےتھے اور اس میراتھن میں یونیفارم میں ملبوس رضاکار نےشرکاء کی مانیٹرنگ بھی کی۔

میراتھن میں شریک  لوگوں کے لئے گاڑیوں کی پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا

  کمشنر کراچی کے مطابق میراتھن کے مختلف مقامات پر پینے کا پانی،فوری طبی امداد،واش روم،کھانے پینے اور شٹل سروس کی سہولت فراہم کی گئی تھی اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کی صورت میں مدد کے لیے فائر بریگیڈ اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے،اس موقع پر مختلف مقامات پر ایمبولینس اور ضروری طبی عملہ ہمہ وقت موجود رہا۔

ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کرنے کےساتھ والینٹیرز شرکاء کی رہنمائی کے لیے بھی موجود رہے

علاوہ ازیں ہر رجسٹرڈ رنر کو چیسٹ نمبر جاری کیا گیاتھا اورصرف رجسٹرڈ افراد ہی اس میراتھن میں حصہ لینے کے اہل تھے۔

  بول ذرائع نے بتایا کہ میراتھن میں ہونے والے مقابلوں میں مرد اور خواتین کے لیے دو کیٹیگریزمرتب کی گئی تھیں جس میں ایک ریس بارہ کلو میٹر اور ساڑھے سات کلو میٹر کیٹگری میں رکھی گئی تھی جبکہ فن ریس ایک کلو میٹر کی رکھی گئی تھی اس کےعلاوہ اسپیشل بچوں اور فیملی فن کی ریس بھی اس میراتھن کا حصہ تھی۔

روشنیوں کے شہر میں میراتھون ریس کے انعقاد سے شہریوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں شرکت کا موقع دیا گیا، مرتضی وہاب

ہرکٹیگری میں اول آنے والے کو50 ہزار روپےانعام دینے کا ولان کیا گیا تھا جبکہ سیکنڈ آنے والے کو30 ہزاراور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والےکو 20 ہزار روپے انعام کا مستحق قرار دیا جائے گا۔

رنگا رنگ اختتامی تقریب میں سندھ حکومت  کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب بھی شریک ہوئے اور کامیاب ایتھلیٹس میں میڈل تقسیم کئے۔

اس موقعے پر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے شہر کا مثبت تاثر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے انہوں نے انعامات واعزازات تقسیم کیےجس میں تمام شرکا کو سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version