Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری، شہرِقائد میں سردی کی شدت میں کمی

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام شہر سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ بعض علاقوں میں مزید بارش اور برفباری متوقع ہے تاہم اسکے برعکس کراچی میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی ہے،

 تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں سردی کی شدت میں کمی ہونا شروع ہوگئی آج مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں شمال مشرقی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 34 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی رہنے کا امکان ہے۔

’اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں  سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش‘

 محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے باعث اسلام آباد کا موسم مزید سرد ہوگیا ہےجس کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا تاہم بارش کا یہ سلسلہ اسلام آباد میں آج وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

اسلام آباد کے علااقے سید پور میں 16 ملی میٹر گولڑہ میں 12 ملی میٹراور ایچ ایٹ میں 15 ملی میٹرجبکہ راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں 16 ملی میٹربارش رہکارڈ کی گئی ہے ۔

ملتان کا موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ملتان میں مطلع اپر آلود رہنے کے ساتھ موسم سرد اور خشک رہے گا کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔محکمہ موسمیات نے ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا  ہے۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز سے جاری بارش اور برفباری سے ہنزہ، نگر، استور، دیامر اور بلتستان کے بالائی علاقوں میں ہر سو سفیدی چھائی ہوئی ہے۔

 آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

  محکمہ موسمیات کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطۂ پوٹھو ہار، خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب اورشمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہےتاہم بالائی علاقوں میں  موسلا دھار بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

 محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سردر رہاجبکہ شمالی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری ہوئی۔

تاہم سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں ہوئی جہاں چترال میں 20،کالام  میں12،میر کھانی میں 10، دروش میں 9، پارہ چنار میں 2، قلات میں 12، گوپس میں 4، دالبندین میں 3، سمنگلی میں 3،شیخ ماندہ میں 2، پنجگور میں 1 ، ائیرپورٹ میں 2، سٹی 1 اور فیصل آباد میں1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

برفباری

کالام میں 6، دروش میں 3، زیارت میں 2 ، چترال اور گوپس میں 1 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت

لہہ میں منفی 13، کالام ، پاراچنار میں منفی8، مالم جبہ میں منفی 7، استور میں منفی 5 ،اسکردو ، بگروٹ میں منفی 4، چترال، دروش، میرکھانی، ژوب میں منفی 3 اور دیر میں منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version