Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دھاندلی سے چھینی گئیں سیٹیں واپس لیں گے، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کے امیر  حافظ نعیم الرحمان  نے کہا ہے کہ دھاندلی سے چھینی گئیں سیٹیں ہم واپس لیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے 2 ہفتے بعد بھی مکمل نتائج نہیں آئے، الیکشن کمیشن 9 سیٹوں کا فیصلہ جلد سے جلد کرے اور ضمنی انتخاب بھی جلد کرائے۔

ہم اپنے ووٹ کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائیں گے

انہوں نے کہا کہ آر اوز نے اپنی مرضی کے نتائج جاری کیے لیکن پھر بھی ہم کامیاب ہوئے،  ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے ہم پہلے سیٹوں کے لحاظ سے نمبر پر آئیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 25 سے 30 نشستیں ہیں جس کے لئے ہم کورٹ میں جائیں گے، دھاندلی سے چھینی گئیں سیٹیں واپس لیں گے، ہم اپنے ووٹ کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتیں مرضی کے افسران لگانا چاہتے ہیں، فیصلے اشرافیہ کرتی ہے اور نتائج قوم کو بھگتنا پڑتے ہیں۔

حکمرانوں کی عیاشی کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہے

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہاہر سے اپنے ڈالرز منگوائیں تو بحران ختم ہوجائے گا، عوام کو ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ان سے یہ نہیں کہتا اپنی عیاشیاں کم کریں، آئی ایم ایف اپنی مرضی کے فیصلے منوائےتو عام آدمی کا کیا ہوگا، حکمران لوٹ مار، کرپشن بچا کر ایک دوسرے کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔

نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے در پر سوالی بن کر کھڑے ہوجاتے ہیں، حکمران خود عیاشیاں کر کے پیٹرول بم عوام پر گراتے ہیں، حکمرانوں کی عیاشی کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہے۔

پڑھی لکھی اشرافیہ نے ملک کو جاہل بنا دیا

جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ جو قوم پر بوجھ ڈال رہا ہے سب سے پہلے انہیں قربانی دینی ہوگی، قوم پر بوجھ ڈال کر کہتے ہیں ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پڑھی لکھی اشرافیہ نے ملک کو جاہل بنا دیا ہے، پڑھی لکھی اشرافیہ کے بچے ملک سے باہر پڑھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version