ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت لاڑکانہ میں پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف لاڑکانہ میں رکشہ چنگچی یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
لاڑکانہ میں جاری اس احتجاج میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ایل پی جی اس قدر مہنگے ہوگئے ہیں کہ دووقت کی روٹی کھانا مشکل ہوچکا ہے۔
مظاہرین نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ غریب کہاں جائیں؟حکومت نے غریب عوام کو کہیں کا نہیں چھوڑا،ہم اس قدر مہنگائی کا سامنا کیسے کریں؟
مشتعل مظاہرین نے مزید کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
