تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کی جس کے دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات کے التواء کیلئے حکومتی اقدامات کے بارے میں مشاورت ہوئی جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے فوری انعقاد کے لیے اعلیٰ عدلیہ میں کی جانے والی پٹیشنز پر بھی مشاورت ہوئی۔
اس موقع پر پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل اسد عمر، فرخ حبیب اور قومی اسمبلی کے سابق ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ضرور پڑھیں؛ تحریک انصاف کے ہر لیڈر، ہر كاركن پر ہوۓ ظلم کا حساب لیا جائے گا،عثمان ڈار
