Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ملاقات ہوئی پے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے صدر مملکت کو سندھ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صوبے میں امن امان کی صورتحال پر حلیم عادل شیخ نے صدر مملکت عارف علوی سے تبادلہ خیال کیا اور صوبہ سندھ میں بدانتظامی، بدامنی کی صورتحال پر بھی صدر مملکت کو تفصیلات بتائی۔

یہ بھی پڑھیں؛ صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں حلیم عادل شیخ نے اپوزیشن کے خلاف جاری سیاسی انتقامی کاروائیوں کے حوالے آگاہ کیا اور صدر مملکت سے معاملات پر اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version