Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آصف زرداری نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز کردی

سابق صدر آصف علی زرداری نے پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد مزدور کی کم از کم تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز کردی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ مزدور کی تنخواہ مقرر کرنے کا فیصلہ سرکاری سطح پر کیاجائے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات اور تکالیف کے ازالے کیلئے دورس اقدامات کرے، عوام ریلیف دینا حکومت کا فرض ہے۔

 

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اتحادکے حکومت  میں واپس آنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے  مزدور کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں