Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشت گردی کی نئی لہر، نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

دہشت گردی کی نئی لہر کی پیش نظر  نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کل نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس  پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اعلیٰ عسکری حکام سمیت گورنر، نگران وزیراعلیٰ شرکت کریں گے ۔

اجلاس کے دوران نیشنل ایپکس کمیٹی کو دہشت گردی کی نئی لہر کے محرکات پر بریفنگ دی جائے گی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version