وزیر اعظم شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کراچی کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیر اعظم نے کراچی دورے کے دوران توانائی منصوبے کا افتتاح کیا۔
وزیر اعظم کراچی کے دورے میں وفاقی وزیر چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی رہائش گاہ پہنچ کر بیٹی کی شادی کی مبارک دینے خصوصی طور پر پہنچے۔
ضرور پڑھیں؛ خیبرپختونخوا دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، وزیر اعظم
