Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردی کیخلاف ایک ہونا ہوگا اس کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم سب کو دہشتگردی کیخلاف ایک ہونا ہو گا اس کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا ہے اور اس حوالے سے بول نیوز سے گفتگو کعرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ بہت بڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور مسجد دھماکہ انتہائی بزدلانہ فعل اور دہشت گردی کا ہولناک واقعہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، وزیراعظم

انہوں نے بتایا کہ میرے آنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ سندھ کے لوگوں کی طرف سے پیغام آئے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول سانحہ کے بعد ایپکس کمیٹی بنی اور پوری قوم نے دیشت گردی کا ملکر مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو شکست دی تھی ، اس کے بعد کچھ مسائل ہوئے لیکن سندھ میں مسلسل اپیکس کمیٹی کے اجلاس جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس جاری نہیں اب تک 28 اجلاس ہو چکے ہیں  اور پچھلے مہینے بھی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہمیں ایک پیج پر کھڑا ہونا پڑے گا  اور ہم سب اکٹھے ہو کر دیشت گردوں کا۔مقابلہ کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version