Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دھمکیاں اور مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اپیکس کمیٹی (اے پی سی) کی حکومتی دعوت کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں اور مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بول نیوز سے گفتگو میں حکومت کو آئینہ دیکھا دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ ایک طرف دھمکی اور دوسری طرف مذاکرات، کوئی یاک فیصلہ کریں۔

 شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ سب پر ڈالنا چاہتے ہیں، پوری قوم جانتی ہیں یہ ناکام لوگ ہیں، دھمکیاں اور مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے۔

واضح رہے کہ حکومت ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے بعد سب کو ایک پیج پر لانے کی کوشش کررہی  حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا جس میں صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کے تناظر میں دہشت گردی کے خاتمے اور محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس کو اپ گریڈ کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم، سیکورٹی فورسز، پولیس حکام اور اعلیٰ سرکاری افسران شرکت کریں گے۔

اسکے علاوہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مدعو کیا ہے اور اس حوالے سے دعوت نامہ وفاقی وزیر ایاز صادق نے پہنچایا ہے۔

وزیر نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے لیے پارٹی کے نامزد کردہ دو نمائندوں کے بارے میں آگاہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version