Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت یا نگران، سب الیکشن سے فرار کی کوشش کررہے ہیں ، چوہدری پرویز الٰہی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہو یا نگران حکومت، سب الیکشن سے فرار کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی سے سابق آئی جی پنجاب پولیس آفتاب چیمہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ قومی یکجہتی کی فضا کو شہبازشریف سبوتاز کررہے ہیں، ان کی پالیسی بغل میں چھری منہ سے رام رام ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے معیشت کو بھی تباہ کیا ہے اور امن و امان کی تباہی کے بھی وہی ذمہ دارہیں جبکہیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات ،گرفتاریاں اور انتقامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کا چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایف آئی اور پنجاب پولیس کو سیاسی مخالفین کو کچلنے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے جبکہ شیخ رشید کی گرفتاری ،عامر سعید راں کا اغواء حکومت کی لاقانونیت کے کارنامے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہسب الیکشن سے فرار کی کوشش کررہے ہیں لیکن عدلیہ سے پوری امید ہے کہ وہیں سے ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام پی ڈی ایم اور نگران سیٹ اپ کے منفی اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version