Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روز ملنے والوں کی شکل چھ ماہ سے نظر نہ آئی، شہباز گل

 پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما  شہباز گل نے کہا ہے کہ تقریباً روز ملنے والوں کی شکل چھ ماہ سے نظر نہ آئی لیکن اجنبی عوام، ماؤں بہنوں نے بے شمار محبت بخشی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ  اس سارے واقعے میں سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ دو تین دوستوں کے سوائے باقی تمام دوست غائب ہو گئے،وہ جن سے ایک دن میں کئی کئی بار بات ہوتی تھی ان سے اب مہینوں بات نہیں ہوتی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً روز ملنے والوں کی شکل چھ ماہ سے نظر نہ آئی ہے لیکن اجنبی عوام، ماؤں بہنوں نے بے شمار محبت بخشی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version