Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قوم کو اہم معاملات پر اعتماد میں لینے کیلئے عمران خان آج اہم خطاب کریں گے

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی مسرت چیمہ نے اپنے ایک پیغام میں واضح کیا ہے کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج دوپہر 3:10 پر قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ عمران خان کی جانب سے کئے جانے والے خطاب میں قوم کو اہم معاملات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ  چیئرمین عمران خان کا اہم ترین خطاب قومی سیاست کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرے گا اور میڈیا و سماجی میڈیا پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں اسلام آباد میں اسٹالز تباہ کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کمزوروں اور غریبوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا غیر انسانی اور قابلِ مذمت عمل ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کےدوران امپورٹڈسرکار نے اسلام آبادکےI-10 سیکٹر میں ہماری حکومت کیجانب سے ”احساس ریڑھی بان“پروگرام کےتحت فراہم کی گئی ریڑھیاں/سٹالز تباہ کرکےنہایت بےحسی کامظاہرہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: امپورٹڈ سرکار کو ہر گز تسلیم نہیں کرتا، عمران خان

متعلقہ خبریں

Exit mobile version