سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی مسرت چیمہ نے اپنے ایک پیغام میں واضح کیا ہے کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج دوپہر 3:10 پر قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج دوپہر 3:10 پر قوم سے اہم خطاب کریں گے. خطاب میں قوم کو اہم معاملات پر اعتماد میں لیا جائے گا.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 4, 2023
انہوں نے بتایا ہے کہ عمران خان کی جانب سے کئے جانے والے خطاب میں قوم کو اہم معاملات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چیئرمین عمران خان کا اہم ترین خطاب قومی سیاست کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرے گا اور میڈیا و سماجی میڈیا پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں اسلام آباد میں اسٹالز تباہ کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کمزوروں اور غریبوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا غیر انسانی اور قابلِ مذمت عمل ہے۔
At a time of rising inflation & unemployment this Imported Govt showed its callousness again by demolishing street vendor carts in Islamabad’s I 10 sector provided by our Govt under Ehsaas Rehriban prog. Condemnable inhumane act deliberately targeting the poor & vulnerable. pic.twitter.com/D68h2hVqqk
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 4, 2023
انہوں نے بتایا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کےدوران امپورٹڈسرکار نے اسلام آبادکےI-10 سیکٹر میں ہماری حکومت کیجانب سے ”احساس ریڑھی بان“پروگرام کےتحت فراہم کی گئی ریڑھیاں/سٹالز تباہ کرکےنہایت بےحسی کامظاہرہ کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: امپورٹڈ سرکار کو ہر گز تسلیم نہیں کرتا، عمران خان
