عالمی مالیاتی ادارے نےحکومت کو پی آئی اے کے خسارے میں کمی لانے کے لئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو پی آئی اے کے خسارے میں کمی لانے اور منافع بخش بنانے کے لئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
قومی ائیر لائن ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف ) نے حکومت کو پی آئی اے کے سالانہ اربوں روپے خسارے پر قابو پانے کے لئے پی آئی اے کی آمدنی کو بڑھا کراس میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 400 ارب روپے سے زائد ہے۔
