پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ اللہ کی لاٹھی بےآواز لیکن بہت زورآور ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما حسان خاور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان ریڑھی بانوں کا قصور فقط اتنا تھا کہ ان کو روزگار دلوانے والا عمران خان تھا اوراب صرف عمران خان کے لیے آواز اٹھانے والوں کو ہی نہیں بلکہ اس کے لیے دعا کے ہاتھ اٹھانے والوں کو بھی دبا دیا جائے گا۔
ان ریڑھی بانوں کا قصور فقط اتنا تھا کہ ان کو روزگار دلوانے والا عمران خان تھا۔ اب صرف عمران خان کے لیے آواز اٹھانے والوں کو ہی نہیں بلکہ اس کے لیے دعا کے ہاتھ اٹھانے والوں کو بھی دبا دیا جائے گا۔ لیکن زمین کے فرعون یہ بھول جاتے ہیں کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز لیکن بہت زورآور ہے۔ pic.twitter.com/SdsCxHArlx
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) February 4, 2023
انہوں نےاپنی بات جاری رکھتے ہوئےکہا لیکن زمین کے فرعون یہ بھول جاتے ہیں کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے لیکن بہت زورآور ہے۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے سے ملک تیزی سے ایک سنگین اور آئینی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، بڑھتی دہشتگردی، معاشی تباہی، بنیادی حقوق کی پامالی، سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ملک ایک اور آئینی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا اور اس وقت خودغرض حکمران اقتدار کے لالچ میں آگ سے کھیل رہےہیں۔
پنجاب و خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے سے ملک تیزی سے ایک سنگین آئینی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے۔بڑھتی دہشتگردی، معاشی تباہی، بنیادی حقوق کی پامالی، سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ملک ایک آئینی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔خودغرض حکمران اقتدار کے لالچ میں آگ سے کھیل رہےہیں۔
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) February 4, 2023

















