Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دس دن بعد بھی میرا فون پولیس کے پاس ہی ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دس دن بعد بھی میرا فون پولیس کے پاس ہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اب نئ سم اور فون سے دنیا سے جڑ رہا ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پہلی ٹوئٹ میرے خاندان، دوستوں اور ان لاتعداد اجنبیوں کے نام جنہوں نے مجھ پر جعلی مقدمے کی مذمت کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ مجھے اپنی محبتوں سے نوازا، میڈیا اور بار ایسوسیشن کے دوستوں کی محبت کا قرض اتر ہی نہیں سکتا۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version