Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آصف زرداری نے اپنے دور میں صوبوں کو حقوق دیئے، فیصل کریم کنڈی

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے دور میں صوبوں کو حقوق دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے شرکت کی اور ایپکس کمیٹی اجلاس کو آئی جی خیبر پختونخوا نے بریفنگ بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ سات فروری کو آل پارٹیز کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 10 سال خیبر پختونخوا کو لوٹا اور برباد کیا، خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ بلاول بھٹو پاکستانیوں، کشمیریوں اور انسانی حقوق کی آواز ہے، فیصل کریم کنڈی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے اپنے دور میں صوبوں کو حقوق دیئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version