Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرِاطلاعات سندھ شرجیل میمن کو دوبارہ دل کی تکلیف، اسپتال منتقل

وزیرِاطلاعت سندھ شرجیل میمن کوگزشتہ روز دل کی تکلیف کے باعث قومی امراضِ قلب کراچی لے جایا گیا جہاں چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کو دوبارہ دل میں تکلیف کی شکایت کے باعث کراچی کےقومی امراضِ قلب منتقل کردیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیرِاطلاعات شرجیل میمن کی حیدرآباد میں چند دن قبل انجیو پلاسٹی کی گئی تھی جہاں دل کی تکلیف کے باعث 4 اسٹنٹس ڈالے گئے تھے ۔

 ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز انھیں دوبارہ دل میں تکلیف کی شکایت پر قومی امراضِ قلب لایا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version