Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آزادی کی قدر و قیمت سے آشنا لوگ اہل کشمیر کے ساتھ کھڑے ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کشمیری غیرقانونی بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا شوق حیات بھارت کے جبر وتسلط تلے ماند پڑ چکا ہے، انسان تو محض آزاد معاشروں میں ہی پھلتے پھولتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 5 فروری، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

پاکستان میں سب سے پہلے کشمیر سے یکجہتی کا دن 5 فروری کو 1991 سے ہر سال منایا جاتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث اس دن کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے پاکستان کے طول و عرض میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پلوں پر انسانی حقوق کی زنجیریں بھی بنائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور صدر مملکت کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

اس کے علاوہ کوہالہ پل میں تقریب میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان حکومت کے نمائندے شریک ہوئے جبکہ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے بھی پارلیمنٹ ہاؤس تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔

تاہم کم لوگ ہی یہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں اس دن کو منانے کی شروعات کب اور کیسے ہوئی اور کس شخصیت نے سب سے پہلے ریاستی سطح پر اس دن کو منانے کا مطالبہ پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version