Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان نے لاہور کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج طلب کر لیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں پارٹی ٹکٹوں کے لئے امیدواروں کا جائزہ لیا جائے گا۔

پارلیمانی بورڈ لاہور کی ہر نشست پر پارٹی شخصیات کے نام تجویز کرے گا۔

عمران خان کی زیرصدارت اجلاسوں میں ویسٹ پنجاب، نارتھ پنجاب اور ساؤتھ پنجاب کے امیدواروں کا جائزہ لیا جا چکا ہے، ابتدائی جائزے مکمل ہونے کے بعد مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلا کر ٹکٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version