Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ؛محکمہ صحت کی نااہلی،کروڑوں روپے کی گاڑیاں ناکارہ

کوئٹہ میں محکمہ صحت بلوچستان کی نااہلی کے باعث کروڑوں روپے کی گاڑیاں ناکارہ ہوگئیں ہیں جس کی وجہ عرصہ دراز سے گاڑیوں کو اوکشن نہ کرانا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کروڑوں روپے کی گاڑیاں ناکارہ ہوگئیں ہیں جن میں ایمبولینسز اورکوسٹرز سمیت دوسری گاڑیاں شامل ہیں جو اس وقت دفتر ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت اور فاطمہ جناح اسپتال میں کھڑی ہیں۔

محکمہ صحت ذرائع نے بتایا کہ ان گاڑیوں کو نیلام کرنا تھا جوعرصہ دراز سے نہیں کی گئیں تاہم اگر ان گاڑیوں کی  مرمت کی جائے تو یہ دوبارہ قابل استعمال ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version