Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛کورنگی کراسنگ کے قریب بس الٹ گئی، 10 افراد زخمی

آج کراچی کےعلاقے کورنگی میں بس الٹنے کے باعث 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب بس الٹ گئ جس سے بس میں سوارمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے فورا بعد ریسکیوٹیم بروقت  موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

 ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ تمام زخمیوں کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version