Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور عوام ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور عوام ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے زلزلہ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان ترکیہ کو نہیں چھوڑ سکتا۔

اے پی سی کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے، آئندہ دو روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے میں کوئی حرج نہیں، اے پی سی کا اجلاس دہشت گردی کے خاتمے کی حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لیے بلایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version