گلگت میں کوہستان کے مقام پر مسافر بس اور کار میں خوفناک تصادم سے سافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کوہستان شتیال کے مقام پر ضلع غذر گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی بس اور کار میں تصادم ہوگیا جس کے میں 3 خواتین سمیت 18 افراد جاں بحق ہگئے ہیں 10 زخمی اور 2 افراد لاپتہ ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کل 30 افراد دو گاڑیوں میں سوار تھے جن میں 24 بس میں جبکہ 6 افراد کار میں سوار تھے۔
حادثے کے بعد جاں بحق افراد کو آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا ہے، ریسکیو ذرائع
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مسافروں میں 4 کا تعلق سکردوسے 1 تانگیر سے 2 نگر سے 1 گلگت سے 1 پنجاب سے 4 غذر سے اور 5 افراد کا تعلق کوہستان سے تھا جنھیں آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا ہے ۔
ریسکیو آپریش میں 11 گاڑیوں اور 33 اہکاروں نے حصہ لیا جبکہ ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں اور مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کی۔
افسوسناک حادثے کے بعد پورے گلگت بلتستان سوگوار ہے۔
