Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں کورونا کے 16 نئے کیسز رپورٹ

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہےتاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں ۔ 

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 700  کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے مطابق  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.34 فیصد رہی۔

 تاہم کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہےلیکن اس وقت ملک بھر میں کورونا سے متاثر 10 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی  ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنا مکمن نہیں، ماہرِ وبائی امراض 

رپورٹ کے مطابق امریکی ماہر وبائی امراض انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کا اس وائرس کو ختم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، کیوں کہ یہ تیزی سے پھیلتا ہے اور اس میں نیاویرینٹ بننے کی صلاحیت ہے۔ماہرینِ صحت کے مطابق مزید کہا کہ کورونا وائرس میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ملک ممکنہ طور پر ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version