وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں موجود وسائل کا مزید ضیاع کسی صورت قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی فعال کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
ضرور پڑھیں؛ وزیراعظم کا دورہ ترکیہ ملتوی
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی ایک ہفتے میں سفارشات پیش کرے۔
شہباز شریف نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کو بھی فوری طور پر فعال کیا جائے، باصلاحیت نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں اپنے تئیں روزگار کما رہے ہیں، متعلقہ اتھارٹی غیر فعال ہے۔
