Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مشاق حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ تخت بھائی کے علاقے کیکرو مقبرہ حمید خان کلے میں تربیتی جہاز حادثے کا شکار ہوا ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے نے مردان کے قریب کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی تاہم حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تخت بھائی کے علاقے کیکرو مقبرہ حمید خان کلے میں تربیتی جہاز گر گیا جبکہ جہاز میں موجود دونوں پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں تاہم تربیتی جہاز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس، میڈیکل ٹیم اور فائر ویکل موقع پر پہنچی اور ونوں پائلٹوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

حکام کے مطابق ریسکیو1122 اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version