Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا  کر سابق رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کرلیا اور ان کے ساتھ 10 کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے گرفتاریوں پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکمران پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سابقہ چیف وہییپ کی گرفتاری بڑھتی ہوئی فسطائیت کی ایک اور تازہ مثال ہے، جمہوریت کا جنازہ نکل رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ کیمرے کی آنکھ سے کچھ چھپ نہیں سکتا سب نے دیکھا کیا ہوا، ہر دن رہنماؤں کی گرفتاری کی خبریں سامنے آتی ہیں، یہ سمجھتے ہیں ظلم و جبر کرکے عوام کو دبا دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ٹوئٹ کیا کہ ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہے، پی ڈی ایم اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال بند کرے اور عامر ڈوگر کو فوری رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک عامر ڈوگر قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ رہے ہیں اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے سیاسی امور بھی رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version