پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام عوام کے لئے سہولت پیدا کرنا ہے جبکہ لوگوں کو گیس اور پیٹرول مہیا کرنا میری ذمیداریوں میں سے ہے، معیشت چلے گی تو نوکریاں پیدا ہونگی اور خوشحالی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 29 دنوں کا ڈیزل اور 20 دنوں کا پیٹرول موجود ہے، اس کے علاوہ سمندر میں پیٹرول علیحدہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پیٹرول اور ڈیزل موجود ہے لیکن ذخیرہ اندازی کی وجہ سے بعض جگہوں پر پیٹرول کی قلت ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ ذخیرہ اندوز عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، میری ان سے درخواست ہے کہ وہ رک جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کو عوام کے تحفظ کے لئے سختی کرنا پڑتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ ذخیرہ اندازی نہیں کر پائیں گے ورنہ سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ذخیرہ اندوزی کی صورت میں لائسینس منسوخ کر دیں گے اور ذخیرہ اندوز جان لیں کہ وہ عوام کی خدمت کرنے والوں کا نام خراب کر رہے ہیں جبکہ اس تنظیم کے سربراہ عزت دار لوگ ہیں انشاء اللہ ہمارے ہاتھ مضبوط کریں گے۔
وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، تیل کی قیمت اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ اوگرا کا ملک میں پیٹرول کے مصنوعی بحران کا نوٹس
