Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوٹری؛علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

حیدرآباد میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس تیز رفتاری کے سبب ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر جاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم ہوگئی اور بڑے حادثے سے بچ گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کوٹری اسٹیشن کے پاس کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین تیز رفتاری کی وجہ سے دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہےجس کے بعد متاثرہ بوگی سے مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔

  ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین تیز رفتاری کے سبب ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر جاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم ہوئی ہے  اور اس وقت ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کے لئےعملہ کام کررہا ہے ۔

 حادثے کے بعد حیدرآباد اسٹیشن پرمتعدد ٹرینیں روک دی گئیں ہیں، ریلوے حکام

ریلوے انتظامیہ کے مطابق حادثے کے سبب اس وقت حیدرآباد سے کراچی کی آمدرفت معطل ہوگئی ہے اور ٹرینوں کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام  نے مزید  بتایا کہ اس وقت حیدرآباد اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس ، مہران، قرارقرم اور ملت سمیت دیگر ٹرینیں روک دی گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version