Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں اے این ایف کی منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کے خلاف متعدد کامیاب کاروائی کرتے ہوئےاسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی ٹول پلازہ سپر ہائی وے کے قریب بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئےاینٹی نارکوٹکس فورس نے پک اپ گاڑی سے 72 کلو چرس برآمد کرلی ہے۔

 ذرائع کی رپورٹ کے مطابق برآمد شدہ چرس کو پک اپ کی سٹپنی میں چھپایا گیا تھا،اسمگلنگ میں ملوث دونوں ملزمان قلات کے رہائشی ہیں جن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 دوسری جانب فیصل آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ نمبرGF 791 سے بحرین جانے والےمُلزم کے پیٹ سے 84 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلئے گئے ہیں جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،ملزم گجرات کا رہائشی ہے۔

 اے این ایف کی ایک اور کاروائی کے دوران اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر QR 615 سے نائجیریا جانے والے ملزم کے پیٹ سے 1 ہیروئن بھرا کیپسول برآمد کرتے ہوئےنائجیرین شہری کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔

 علاوہ ازیں اٹک سالار چوک کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس نے کاروائی کرتے ہوئے اٹک کے رہائشی ملزم سے 2 کلو چرس برآمد کرلی ہے۔

اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کاروائی کی گئی

 ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق  اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کاروائی  میں پاک افغان بارڈر پر پلاسٹک کے تھیلوں سے 35 کلو چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ تمام گرفتار مُلزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version