معاشی بگڑتی صورتحال پر پاکستان مسلم لیگ (ن) بے بس ہوگئی ہے، لیگی اراکین نے الیکشن میں شکست کے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی و سابق اراکین پنجاب اسمبلی کی گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی بول نیوز پر آگئی ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے عابد رضا، راو اجمل، رانا مشہود، عنیزے فاطمہ، راحیلہ خادم حسین سمیت دیگر نے ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اراکین نے شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی، بےروزگاری اور گرتی معیشت کے مسائل کی وجہ سے بے انتہا پریشان ہیں، اگر انتخابات ہوئے تو پارٹی کو مہنگائی کی موجودہ لہر بہا کر لے جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات کب؟ ن لیگ کشمکش کا شکار
اس موقع پر معاشی بگڑیتی صورتحال کا وزیر اعظم نے بھی اعتراف کیا اور کہا کہ معاشی صورتحال واقعی بہت خراب ہے، اس معاشی صورتحال میں سمجھ نہیں آرہی کیا کیا جائے۔
وزیراعظم کی پھر ملبہ خان حکومت پر گرانے کی کوشش
پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی لہر کا اندازہ ہے، عمران خان حکومت کی غلطیوں بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط انتہائی تکلیف دہ ہیں لیکن ان کو ماننے کے سوا کوئی چارہ بھی نظر نہیں آ رہا، کوشش ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد عوام کو کچھ نا کچھ فوری ریلیف دیں۔
پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں شہباز شریف نے ہدایت دی کہ تمام اراکین اپنے اپنے حلقوں میں جا کر عوام کو مہنگائی کی اصل وجوہات سے آگاہ کریں۔
مزید پڑھیں: ہمیں یقینی طور پر ضمنی انتخابات کی صورت میں پنجاب میں ہمیں اکثریت حاصل ہو گی
